ٹوکیو: جمعرات کو صحبت کے موڈ میں آئے پانڈا کے ایک جوڑے کو کچھ الگ جگہ فراہم کی گئی، جس سے جاپانی چڑیا گھر کے نگرانوں کو امید ہے کہ اگر عوام کو دور رکھا گیا تو شاید انہیں مزید کامیابی مل سکے۔
اُوئینو چڑیا گھر کے اہلکاروں کے مطابق، مادہ پانڈا شِن شِن نے اس طرح ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے جیسے وہ نر کی پیش قدمیوں کو قبول کرے گی، جبکہ انہوں نے مزید کہا وہ شِن شِن اور اس کے ساتھی ری ری کے لیے کچھ پرائیویسی چاہتے ہیں تاکہ وہ امن سے تولیدی عمل سر انجام دے سکیں۔
خاتون اہلکار نے مزید کہا، “چونکہ مادہ پانڈا سال میں صرف چند دن کے لیے ہی حمل ٹھہرانے کے مرحلے میں آتی ہیں، اس لیے ہم بغور ان کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ہم یہ موقع کہیں ضائع نہ کر دیں”۔
چڑیا گھر نے کہا، شِن شِن کے معمول سے زیادہ کثرت سے چلنے پھرنے اور شور کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پانڈا خاص دنوں سے گزر رہی ہے۔
پچھلے برس شِن شِن اور ری ری نے مارچ کے اواخر میں صحبت کی تھی، جس کے بعد جولائی میں ایک ننھا پانڈا پیدا ہوا، جو 24 برس میں چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا اولین دیو قامت نسل کا پانڈا تھا۔