سونامی زدہ علاقے میں گھریلو تشدد پہلے سے زیادہ

ٹوکیو: عالمی یومِ خواتین کے موقع پر جمعہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق، جاپان کے سونامی اور ایٹمی آفت زدہ علاقے میں گھریلو تشدد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے جی جی پریس کی رپورٹ نے کہا، مارچ 2011 کے سونامی کے بعد کے حالات سے نپٹنے سے پیدا شدہ زیادہ اسٹریس یا تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے تابکاری کا خوف اس کی بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔

جی جی پریس کی رپورٹ کے مطابق، فوکوشیما، جہاں دیو قامت سونامی نے ری ایکٹروں میں پگھلاؤ پیدا کر دیا اور تابکاری خارج کر دی تھی، میں 2012 کے دوران گھریلو تشدد کے 840 کیسوں کی اطلاع دی گئی، جو پچھلے برس کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ تعداد تھی۔

رپورٹ میں گھریلو تشدد کی کوئی تعریف واضح نہیں کی گئی تھی، جس نے مقامی سماجی کارکنوں کے حوالے سے بتایا کہ “آدمی گھروں میں رہنے کا زیادہ رجحان رکھتے ہیں چونکہ ان میں سے بہت سے آفت کے بعد اپنی ملازمتیں کھو چکے ہیں”، اور اس طرح خاندان میں تناؤ اور ٹینشن بڑھتی ہے (جس کے نتیجے میں گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا)۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.