کاناگاوا: پولیس نے ایک 70 سالہ عورت کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر قتل و خودکشی کے ایک واقعے میں اپنی ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، 98 سالہ ساتو یونیاما کی لاش جمعہ کو مینامی آشی گارا میں اس کے گھر میں پائی گئی، جب اس کی 70 سالہ بیٹی شیزوئے یونیاما نے پولیس کو اس کی موت کی اطلاع دی۔ فُوجی ٹی وی کی خبر کے مطابق، پولیس نے شیزوئے کو فرش پر پڑے ہوئے پایا اور اس نے اپنی گردن اور کلائیوں پر زخم لگا رکھے تھے جن سے خون بہہ رہا تھا۔
پولیس نے ہفتے کو کہا، ملزمہ کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ مستحکم حالت میں ہے۔ اس کے پولیس کے دئیے گئے بیان کے مطابق، اس نے جمعرات کی رات ایک تولیے سے اپنی ماں کو گلا گھونٹ کر مار دیا تھا۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا دشوار تھا۔ “میری ماں سن نہیں سکتی تھی۔ میں اس سے بات چیت کے بغیر اس کی دیکھ بھال کر کر کے تھک گئی تھی،” پولیس کے مطابق شیزوئے نے کہا۔