ٹوکیو: اتوار کو شدید قسم کا گر و غبار بھرا طوفان ٹوکیو سے آ ٹکرایا، اس نے شہر کو مٹی میں لپیٹ دیا اور آسمان کو سیاہ کر کے صاف دھوپ بھرے دن کو تھوڑی ہی دیر میں رات جیسا کر دیا۔
خشک مٹی کے ذرات ہوا میں اڑنے کی وجہ سے دارالحکومت میں دیکھنے کی حد میں تیزی سے کم ہو گئی۔
ماہرین موسمیات نے کہا کہ یہ صورتحال اچانک ٹھنڈی ہوا کے ٹکرانے کی وجہ سے پیدا ہوئی، اور اس کا گھلا گھونٹ قسم کی آلودگی سے کوئی تعلق نہیں تھا جو سردیوں میں چین کے دارالحکومت بیجنگ پر منڈلاتی رہی ہے۔
“شمال میں تیزی سے تشکیل پاتا ہوا کم دباؤ والا ایک نظام جنوب کی جانب حرکت کر رہا تھا۔ یہ شمال میں برفانی طوفان، اور ٹوکیو و اطراف کے علاقوں کے لیے سخت ہوائیں لے کر آ رہا تھا،” جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے ایک ماہر نے کہا۔
انہوں نے کہا، “کانتو ریجن (ٹوکیو اور اطراف کے علاقوں) میں ہواؤں نے زمین سے گرد و غبار کے ذرات اٹھا لیے، جنہوں نے دیکھنے کی صلاحیت محدود کر دی”۔