انڈونیشیا میں 4 دن لاپتا رہنے کے بعد جاپانی ہائیکر مل گیا

میڈان، انڈونیشیا: امدادی کارکنوں نے پیر کو کہا کہ انہوں نے چار دن کے بعد ایک جاپانی ہائیکر (پہاڑ وغیرہ پر چڑھنے والا) کو بحفاظت طریقے سے نکال لیا ہے، جو انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ایک خوابیدہ آتش فشاں پہاڑ پر چڑھ رہا تھا۔

ڈیانتا بانگن، جو تلاش اور امداد کی ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے، نے پیر کو کہا کہ 39 سالہ کوسئے یامادا کو ہفتے کو رات گئے ایک تنگ نالے میں پایا گیا جہاں وہ توازن کھو کر گر پڑا تھا۔ سخت دھند، اندھیرے اور خراب موسم نے امدادی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی۔

بانگن نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے اتوار کو رات گئے  ہائیکر کو ناہموار، جنگلاتی علاقے سے نکال لیا تھا اور معمولی زخموں کے علاج کے لیے جلدی جلدی میڈان کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا۔

ماؤنٹ سیبایاک انڈونیشیا کے قریباً 130 آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ یہ آخری بار 1881 میں پھٹا تھا، تاہم اس میں لاوے کی سرگرمی تیز رہتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.