سور بخار عرف شین گاتا وائرس جاپان ميں داخل هو گیا ہے ، احتیاطی تدابیر
یہاں هفتے کے روز خنزیر بخار کا پہلا مقامی مرض پایا گیا ہے
اس وائیرس کو بڑا خطرناک سمجھا جاتا ہے
اور اس کے وبائی صورت اختیار کرنے کا خطرھ ہے
مندرجه ذیل میں کچھ بنیادی احتیاطی تدابیر لکھی جارھی هیں که اس سور بخار سے بچا جاسکے
سوال : یه وائرس کیسے اثر اناز هوتا ہے ؟؟
جواب: یه وائریس زیادھ تر منه ، ناک اور انکھوں کے راستے داخل هوتا ہے
کھانسی ، چھینک سے هوا میں اڑتا هوا یه وائرس جسم میں داخل هوتا ہے اور یا پھر جسمانی تعلقات سے ـ
وائرس گلے میں نشونما پاتا ہو اور متعلقه حصوں کو متاثر کرتا هے
سوال: سیمپتھون کیا ہے؟؟
جواب: اس وائیرس کے نشانات عام موسمی کھازے(فلو) جیسے هی هوتے هیں ، ایک اچانک بخار ، کھانسی ، چھیکیں ، تھکاوٹ اور پٹھوں کی درد ـ
بہت سے لوگ اس وائیرس کے پاخانوں (ڈائریا) میں مبتلا هو جاتے هیں
فلو (کھازے) کی کی دوائیں تام فلو اور رے لین زا کو اس وائیرس کے خلاف دوائی کے طور پر پایا گیا ہے
که یه دوائیاں کام کرتی هیں
زیادھ تر لوگ تقاهت کا شکار هو تے هیں جبکه دل اور شوگر کے مریضوں ميں یه نقاهت بہت زیادھ هوتی هے
سوال: مجھے کیا کرنا چاھیے اکر میں محسوس کروں که مجھے کھازے هو گئے هیں ؟؟
جواب: جتنی جلدی هو سکے ڈاکٹر سے رابطه کریں
جاپان کی هر کین میں حکومت نے مراکز قائم کیے هیں جہاں اس وائرس کے متعلق معلومات دی جارهی هیں
ان مراکز کے ٹیلی فون نمبر آپ ١٠٤ پر فون کر کے یاپھر انٹر نیٹ پر وزارت صحت کی سائیٹ سے حاصل کر ستے هیں ـ
سوال: ڈاکڑ کے پاس یا میڈکل سنٹر تک کا سفر کیسے کرنا چاھیے ؟؟
جواب: جہان تک هو سکے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال ناں کریں
جیسے که ٹرین یا بس وغیرھ
اپنی گاڑی کے استعمال کی تاکید جی جا رهی ہے
اور اکر ایسا ممکن ناں هو تو پبلک ھیلتھ سنٹر سے رابطه کریں انہوں نے کاروں اور ایمبولینس کا انتظام کیا هوا هے
سوال: میں اس خنزیر بخار سے کیسے بچ سکتا هوں ؟؟؟
جواب : اپنے ھاتھوں کو دھو کر رکھیں
صابن کو انگلیوں کے درمیان اور ھاتھ کی پشت پر بھی اچھی طرح لگائیں اور ھاتھوں کی کلائیوں کو بھی دھوئیں
اس کے علاوھ اپنے ناخنوں کی صفائی پر بھی بہت دھیان دیں
ماسک پہن کر رکھیں
ماسک پہنننے سے اس وائرس سے سو فیصد بچاؤ تو نهیں هے مگر ماسک کا پہنا هوا هونا اس وائیرس سے بچاؤ کرتا هے
اگر اس وائیرس کا مریض ماسک پہن کر رکھے تو دوسروں کے بچے رھنے کا امکان ہے
سوال : اگر یه وائرس وبائی شکل اختیار کر لیتا ہے تو کیا سکول بند هو جائیں گے؟؟
جواب : اس سوال پر ابھی حکومتی سطح پر بحث هو رهی هے که کس لیول تک جانے پر سکول بند کیے جانے چاهیے
اگر آپ کے بچوں کا سکول بند هو جاتا هے تو آپ ان کو کہيں بھی نهیں بھیج سکتے هیں
جیسے که ٹویشن سنٹر ، ورزشی کلب یا کہیں بھی ، ان کو گھر پر هی رھنا هوگا
یاد رهے که سکولوں کا بند هونا اس وباء کو پھیلنے سے روکنا هے