ایواتے: پیر کی رات اوفُوناتو، صوبہ ایواتے میں ایک مکان میں آتش زنی سے چار لوگ ہلاک ہو گئے۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، ایک پڑوسی نے رات 10 بجے کے قریب آگ کی اطلاع دی۔ فائر فائٹروں نے دو گھنٹے تک آگ بجھانے کی جد و جہد کی جس کے بعد وہ اسے قابو کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ تاہم مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ یہ مکان 73 سالہ ہیروشی اوزاکی کی ملکیت تھا۔ پولیس نے کہا خیال ہے کہ لاشیں اوزاکی، اس کی بیٹی اور اوزاکی کے ایک واقف کار جوڑے کی تھیں، جو اس کے گھر میں رہ رہے تھے۔
پولیس کے مطابق آتش زنی کی وجہ کا پتہ چلانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔