اوساکا میں نیپالی آدمی کو مہلک ضرب لگانے پر ٹیٹو آرٹسٹ کو 19 برس قید

اوساکا: خبر ہے کہ ایک عدالت نے ایک 22 سالہ جاپانی شخص کو ایک نیپالی ریستوران والے کو مارنے پر قید کی سزا سنائی ہے، جس نے ایک گلی میں مقتول پر بلا اشتعال حملہ کیا اور اسے سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں بار بار ٹھڈے مارے۔

اوساکا کی ضلعی عدالت نے پیر کو قرار دیا کہ ٹیٹو آرٹسٹ ہیروکی شیرائیشی اور اس کی خاتون واقف کار 23 سالہ میوکو شیرائیشی پچھلے برس ایک 42 سالہ تارکِ وطن بِشنو پرساد دھمالا کے قتل کی وجہ بننے کے قصور وار ہیں۔

ہیروکی شیرائیشی کو 19 برس کے لیے جیل بھیجا گیا، جبکہ میوکو شیرائیشی کو نو برس قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بات پتا نہیں چل سکی کہ آیا دونوں میں کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

یہ دونوں بری طرح پئے ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے، عدالت کے مطابق، گلی میں بلا وجہ حملہ شروع کر دیا۔

مقدمے کے دوران سیکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ سے واضح ہوا کہ نیپالی شخص ضربات کے بعد زمین پر گر گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.