اے کے بی 48، جڑواں گروپس کا آفت زدہ توہوکو میں مظاہرہ فن

ٹوکیو: اے کے بی 48 اور اس کے جڑواں گروپس ایس کے ای 48، این ایم بی 48، ایچ کے ٹی 48 نے 11 مارچ کی آفت کی دوسری برسی کے موقع پر منگل کو توہوکو ریجن میں فن کے خصوصی مظاہرے پیش کیے۔

فن کے یہ مظاہرے آفت زدہ علاقوں کے ایک ٹور کے تحت منعقد کیے گئے اور مقامی جگہوں کے علاوہ گروپ کے تھیٹروں میں بھی منعقد ہوئے۔

اے کے بی 48 کی اراکین نے آفت زدہ علاقوں میں 10 جگہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آفت سے متاثرہ افراد کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ دوپہر 2:46 منٹ پر چاروں گروپس کی 264 اراکین نے مرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اسپورٹس نیپون نے اطلاع دی کہ ماریکو شینودا، جو پیر کو 27 برس کی ہو گئیں، نے ریکوزنتاکا کا دورہ کیا، اور مقامی افراد و بینڈ کے اراکین کے ہمراہ یادگاری جگہ پر پھول چڑھائے۔

انہوں نے جن جگہ کا دورہ کیا ان میں صوبہ ایواتے میں اوستوچی، ریکوزنتاکا، کامائیشی اور یامادا، صوبہ میاگی میں کیسی نّوما، واتاری، اوناگاوا اور تاکاجو اور اس کے ساتھ ساتھ صوبہ فوکوشیما میں مینامی سوما اور ایواکی شامل تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.