ٹوکیو: جاپان میں فوکوشیما ایٹمی بحران سے متاثر ہونے والے 1600 سے زائد لوگوں نے پیر کو ایک اجتماعی مقدمہ دائر کیا جس میں تابکاری کے اخراج سے آلودہ علاقے کی بحالی کا کہا گیا ہے۔
قریباً 1650 مدعیوں نے فوکوشیما کی ضلعی عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) سے اس وقت تک 50,000 ین ماہانہ کا مطالبہ کیا گیا جب تک علاقہ واپس بحال اور صاف نہیں ہو جاتا؛ یہ بات ان کے وکلاء نے ایک بیان میں کہی۔
بیان کے مطابق، “اس مقدمے کے ذریعے ہم ٹیپکو، جو حادثے کی وجہ بنی، اور حکومت، جس نے مناسب حفاظتی اقدامات اٹھانے سے غفلت برتی اور یوٹیلیٹی کمپنیوں کے ہمراہ ایٹمی توانائی کو قومی پالیسی کے طور پر فروغ دیا، کا قصور واضح کریں گے”۔