کانتو ریجن میں شدید ہواؤں سے ذرائع نقل و حمل تاخیر کا شکار

ٹوکیو: بدھ کو کانتو ریجن شدید قسم کی ہواؤں کا نشانہ بنا، جس سے ٹرین کی خدمات کے ساتھ ساتھ رین بو برج پر ٹریفک کو بھی تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، 25.2 میٹر فی سیکنڈ کی زیادہ سے زیادہ رفتار والی ہوائیں ہانیدا کے ہوائی اڈے پر ریکارڈ کی گئیں جبکہ ٹوکیو میں صبح 11 بجے 24.9 میٹر فی سیکنڈ رفتار والی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔

ہواؤں نے ٹوکیو اور مضافاتی علاقوں میں سائیکو، سوبُو، مُوساشینو اور کیوبا کی ریلوے لائنوں پر خدمات میں تعطل پیدا کر دیا۔ رین بو برج کو بھی صبح کے وقت کچھ دیر کے لیے بند کیا گیا۔

1 بجے دوپہر کے قریب ٹوکیو میں درجہ حرارت بے موسمی طور پر 21 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ تاہم موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ رات کے دوران ٹھنڈی ہوا کی بڑی مقدار کانتو ریجن کے اوپر سے گزرنے کی توقع ہے، جس سے جمعرات کو درجہ حرارت نیچے آ جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.