صوبہ ہیروشیما میں ایک چینی شخص کے ہاتھوں 2 افراد تیز دھار آلے سے قتل، 5 زخمی

ہیروشیما: پولیس اور اخباری اطلاعات کے مطابق، جمعرات کو کم از کم دو لوگ ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے جب ایک آدمی، جو قیاساً چینی کارکن ہے، نے ایک جاپانی فش پروسیسنگ فرم میں لوگوں کو اندھا دھند زخمی کرنا شروع کر دیا۔

صوبائی پولیس کے ایک ترجمان نے ٹیلی فون کے ذریعے بتایا، 30 کے پیٹے میں اس شخص نے شام 4:30 کے قریب ایک چاقو اور بیلچہ استعمال کرتے ہوئے ایتاجیما، جو مغربی شہر ہیروشیما کے نزدیک ایک بندرگاہ ہے، میں واقع فرم میں کئی لوگوں پر حملہ کر دیا۔

ایتاجیما پولیس کے ایک افسر نے کہا، خیال ہے کہ یہ آدمی چینی ہے اور اسے قتل اور قتل کی کوشش کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

سرکاری نشر کار این ایچ کے کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب  پلانٹ پر 10 کے قریب لوگ کھوکھوں میں سے گھونگھے نکال رہے تھے، جبکہ ٹی وی نے مزید کہا کہ حملہ آور وہاں ایک زیرِ تربیت کارکن تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.