فوکوکا میں ساکُورا سیزن شروع

فوکوکا: فوکوکا کی موسمیاتی رصد گاہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ شہر کے چُوؤ وارڈ مین چیری بلاسم اپنے شباب پر ہیں، جس سے ساکورا سیزن کا باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا ہے۔

اس برس باضابطہ آغاز کی تاریخ پچھلے برس کے مقابلے میں 14 دن پہلے آ گئی ہے اور سال 2009 اور 2013 سیزن کے جلد ترین آغاز والے دو مشترکہ برس بن گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ریکارڈز 1953 سے رکھنا شروع کیے گئے تھے۔

موسمیاتی رصد گاہ نے مزید کہا کہ جلد آغاز کی جزوی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ مارچ کے آغاز سے فضا کا درجہ حرارت پچھلے برس کے مقابلے میں اوسطاً  3.5 سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

کانتو اور توہوکو کے علاقوں میں چیری بلاسم ایک ہفتے سے 10 دنوں کے اندر اپنے جوبن پر پہنچ جانے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.