2012 میں تعاقب کے 19,920 کیسوں کی اطلاع دی گئی، این پی اے

ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعرات کو کہا کہ 2012 کے دوران پورے ملک میں تعاقب کے 19,920 واقعات کی اطلاع دی گئی۔ این پی اے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ یہ اعداد و شمار 2011 کے مقابلے میں 36.3% زیادہ تھے اور 2000 کے بعد، جب سے این پی اے نے تعاقب کے کیسوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کیا ہے، سے یہ بلند ترین تعداد تھی۔

این پی اے نے کہا کہ 1504 کیسوں میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ این پی اے کی ویب سائٹ پر اعداد و شمار سے پتا چلا کہ تعاقب کرنے والوں میں 85.9% تعداد مردوں کی تھی۔ 60 فیصد سے زیادہ واقعات میں موجودہ یا سابقہ محبوب یا علیحدہ ہونے والا خاوند/ بیوی ملوث تھے۔ تعاقب میں ملوث افراد کی دوسری بڑی تعداد واقف کاروں کی تھی جس کے بعد والا نمبر کام کے ساتھیوں کا تھا۔

تعاقب کا شکار ہونے والوں کے اعزا نے شکایت کی ہے کہ جاپان میں نشانہ بننے والوں کو تعاقب کنندگان سے پولیس کا مناسب تحفظ مہیا نہیں کیا جاتا اور تعاقب کنندگان باز رہنے کے احکامات اور تنبیہات کو ہوا میں اُڑا دیتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.