جاپان آسیان کے ساتھ دفاعی تعلقات کا خواہاں

ٹوکیو: جاپان نے بدھ کو جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ مضبوط تر سلامتی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا جیسا کہ ٹوکیو چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے دوران دوسرے ممالک سے اتحاد بڑھانے کا متلاشی ہو رہا ہے۔

(نائب وزیرِ دفاع) ایتو نے کہا، “ہمارے اقتصادی تعلقات کی پختگی میں اضافے کے ساتھ جاپان اور آسیان کو سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں بھی تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے”۔ انہوں نے مزید کہا، “نئی حکومت کے تحت ہم آسیان ممالک کے ساتھ سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون اور خطے میں قیامِ امن میں حصہ ڈالنے کی کوششوں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں”۔

جاپان آسیان کے کئی دوسرے ممالک کے ہمراہ کئی الگ الگ علاقائی تنازعات میں  چین کے ساتھ سینگ لڑائے ہوئے ہے۔

جاپان کے قومی ادارہ برائے دفاعی مطالعات کے سابق پروفیسر تاکیسادا نے کہا، “عملی طور پر دیکھیں تو جاپان آسیان ممالک کا اعتبار جیتنے کے لیے ان کو دفاعی ٹیکنالوجیاں یا سامان مہیا کر سکتا ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.