اہلِ یاشیو سائتاما جاپان !،
یاشیو غوثیہ مسجد میں سلیم ساندہ اور اہل یاشیوکے درمیان مسجد انتظامات کے معاملات طول پکڑ گئے ہیں اور ابھی تک کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی مسجد امام کے ویزا کو دھوکہ دہی سے کینسل کرا دینے کے بعد یہ معاملہ اور پیچیدہ ہوتا نظر آتا ہے
جس کی وجہ سے اہلِ یاشیو گردونواح کے مسلمانوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پچھلا جمعہ پارک میں ادا کیا تھا اور اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعہ بھی پارک میں پڑھا جائے گا
اور ہو سکتا ہے کہ مسجد کے تمام معاملات اور اختلافات ختم ہونے تک پارک میں ہی نماز ادا کی جائے گی ۔ اہلِ یاشیو نے سائتاما اور گردونواح میں مقیم تمام مسلمان بھائیوں سے الکرم رسٹورنٹ کے سامنے پارک میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی درخواست کی ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ فردِ واحد اور اُس کی بنائی ہوئی خود ساختہ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہو رہا ہی( جبکہ ساندہ اپنے بچوں سمیت کئی سال پہلے دبئی منتقل ہو چکا ہی) اور ہم تمام اہلِ یاشیو مسجد کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گی۔
مسجد کی حفاظت ہر حال میں کریں گے جیسا کہ ماضی میں کرتے آئے ہیں۔
اہلِ یاشیو کا کہنا ہے کہ وہ روز کی نمازیں اور جمعہ مسجد میں ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن ساندہ اینڈ پارٹی لوگوں کویہ تا ثر دے رہے ہیں کہ تمام لوگ مسجد میں آ رہے ہیں اور چند لوگوں کو ہی اعتراض ہے لیکن ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ سارے یاشیو اور گردونواح کے نمازی ساندہ ا ینڈ کمپنی سے تنگ ہیں ۔
اس پورے معملے کو دیکھتے ہوئے کئی دینی تنظیموں کے سربراہوں اور سینئر پاکستانیوں نے نوٹس لیا ہے اور اسے فوری حل کرنے پر زور دیا ہے