بوڑھی عورتوں نے ‘اوباچن’ پارٹی بنا لی

ٹوکیو: جاپانی میں لفظ ‘اوباچن’ کا مطلب آنٹی ہوتا ہے، تاہم کبھی یہ درمیانی عمر کی عورتوں کے لیے تحقیر آمیز انداز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کوئی بہت زیادہ عورتیں اپنے لیے یہ لفظ منتخب نہیں کریں گی، لیکن اوساکا سے ایک نئی سیاسی جماعت ابھری ہے جو پُر فخر انداز میں اس لفظ کی ملکیت پر دعوی کر رہی ہے اور جاپان میں اوباچن عورتوں کی تصویر بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم نے آل جاپان اوباسن پارٹی کے بارے کچھ مزید جاننے کی کوشش کی جو ذیل میں پیش ہے۔

اپنے دل کی بات کہنے کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا شاید انتہائی پرانی بات لگتا ہو، تاہم جاپان کے جدید چہرے کے باوجود صنفی کردار کے بارے میں روایتی سوچ معاشرے میں اب بھی زندہ اور سلامت ہے۔

(پارٹی کی صدر) ایکوما کہتی ہیں، “اگر ہم اپنے علاقائی اراکین، جو دیہی علاقوں میں رہتی ہیں، کے مہیا کردہ تبصروں پر بات کریں تو اچھی خاصی خواتین کہتی ہیں انہیں سیاست کے بارے میں بات کرنے یا سیاست کے بارے میں اپنی رائے دینے سے روکا جاتا ہے۔” (اور اسی چیز کو بدلنے کے لیے اس پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.