ایبے چین، جنوبی کوریا کے نئے رہنماؤں سے جلد ملنے کے لیے پُر امید

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے پیر کو کہا کہ وہ چینی اور جنوبی کوریائی رہنماؤں سے جلد ملنے کے لیے پُر امید ہیں تاکہ الگ الگ علاقائی تنازعات پر کشیدہ تعلقات میں بہتری پیدا کی جا سکے۔

ایبے نے 59 سالہ چینی صدر زی جِن پِنگ اور 61 سالہ جنوبی کوریائی صدر پارک گیون ہئے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “میں (عمر کے حوالے سے) دو نئے رہنماؤں کی طرح اسی نسل سے ہوں”۔

58 سالہ ایبے دسمبر میں دوسری مرتبہ وزیرِ اعظم بنے تھے جب ان کی قدامت پسند جماعت نے الیکشن میں بڑی فتح حاصل کی، جبکہ ٹوکیو بیجنگ اور سئیول کے ساتھ جزائر کی لڑیوں پر تنازعات میں الجھا ہوا تھا۔

ایبے نے کہا، “خطے میں خوشحالی اور استحکام کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم تینوں باہمی مفاہمت تخلیق کریں”۔

“میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جاپان کے دروازے ہمیشہ چین کی جانب کھلے ہیں،” ایبے نے کہا، جو 2006 تا 2007 بھی وزارتِ عظمی پر فائز رہ چکے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.