یاماگُوچی: دسمبر 2011 میں صوبہ یاماگُوچی میں کم از کم 10 اسپورٹس کاروں کے ایک دوسرے سے ٹکرا جانے کے واقعے میں بالآخر 10 ڈرائیوروں پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
اس کریش میں آٹھ فیراری اور ایک لیمبورگنی کار ملوث تھیں جسے یاماگُوچی کی پولیس نے “نازیوں کے اجتماع” کا خطاب دیا تھا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آگے موجود ایک سرخ فیراری کا ڈرائیور شیمونوسیکی، صوبہ یاماگوچی میں بارش سے پھسلواں چُوگوکُو ایکسپریس وے پر دائیں سے بائیں لین میں منتقل ہو رہا تھا۔ ڈرائیورز، جن کی عمر 37 سے 60 برس کے درمیان تھی، بعد میں ایک دوسرے سے ٹکراتے چلے گئے جس میں چھ لوگ زخمی ہوئے، جبکہ دو کی حالت نازک تھی۔
اس حادثے کی وجہ خیال کیا جانے والا ڈرائیور، جو صوبہ فُوکوکا سے تعلق رکھنے والا ایک 60 سالہ شخص ہے جو ذاتی کاروبار وغیرہ کرتا ہے، اور دوسرے نو ڈرائیوروں پر ڈرائیونگ کے دوران حادثے، جس کا نتیجہ تکلیف کی صورت میں نکلا، کا الزام عائد کیا جائے گا۔