ہوکائیدو: پولیس نے پیر کو کہا کہ برفانی جھیل پر ماہی گیری کرنے والا ایک جوڑا مینامی فُورانو، ہوکائیدو میں مردہ پایا گیا، جو بظاہر کاربن مونو آکسائیڈ کے زہریلے اثرات سے رونما ہونے والا حادثہ لگ رہا ہے۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، اتوار کو آدھی رات کے قریب جھیل کانیاما میں ماہی گیری کرنے والے شخص نے ایک خیمہ دیکھا جو گرا ہوا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اُس نے اندر دیکھا تو ایک جوڑا برف پر بے حس و حرکت پڑا ہوا تھا۔
ہنگامی خدمات والوں کو جھیل پر بلایا گیا اور انہوں نے اس جوڑے، جن کی شناخت یوشیاکی اور سونومی تاناکا کے طور پر ہوئی، کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا۔
ساپّورو سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا، جن کی عمر بالترتیب 50 اور 47 سال تھی، کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کی موت کاربن ڈائی آکسائیڈ کے زہریلے اثرات کی وجہ سے ہوئی۔
خیمے کی تلاشی لینے والے اہلکاروں نے کہا کہ کرسیاں برف میں (ماہی گیری کے لیے کیے گئے) ایک سوراخ کے قریب پڑی تھیں، جبکہ ایک پکی مٹی کا کوئلوں ولا برتن بھی قریب ہی موجود تھا۔