چینی فوجی اہلکاروں نے جاپانی تباہ کار پر بحری جہاز کا ریڈار مرکوز کرنے کا اعتراف کر لیا

ٹوکیو: سینئر چینی فوجی اہلکاروں نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین جزائر کے تنازعے کے دوران ایک فریگیٹ نے اپنا ریڈار جاپانی تباہ کار جہاز پر مرکوز کر لیا تھا۔

کیودو نیوز ایجنسی کی پیر کی خبر کے مطابق، مشرقی بحرِ چین میں واقع جزائر کی ملکیت پر کشیدہ ہوتے ہوئے اس تنازعے کے زیادہ سنگین واقعات میں سے ایک کے حوالے سے ٹوکیو نے کہا تھا کہ اس برس کے شروع میں ایک چینی جہاز نے موثر انداز میں جاپانی جہاز کو نشانے پر لے لیا تھا۔

تاہم کیودو ایجنسی نے نامعلوم “سینئر چینی فوجی اہلکاروں” کے حوالے سے بتایا کہ ہتھیاروں کا نشانہ تاننے کا واقعہ واقعی رونما ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، چینی اہلکاروں نے کہا کہ 30 جنوری کو ایک فریگیٹ اور ایک جاپانی تباہ کار بحری جہاز ٹاپو نما جزائر سے 110 تا 130 کلومیٹر شمال میں بین الاقوامی پانیوں میں موجود تھے اور ان کے مابین تین کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔ (جب یہ واقعہ رونما ہوا۔)

ٹوکیو چینی فریگیٹ پر ایک الزام بھی لگا چکا ہے کہ اس نے جنوری کے وسط میں ایک جاپانی ہیلی کاپٹر پر بھی ہتھیار چلانے والا ریڈار تانا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.