ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر انجینئروں نے منگل کو ٹھنڈا کرنے کے نظام دوبارہ چلانے میں جزوی طور پر کامیابی حاصل کی، جب بجلی کے انقطاع نے سونامی ٹکرانے کے دو برس بعد بھی ان کی غیر یقینی حالت کا معاملہ نمایاں کیا۔
اطلاعات کے مطابق، منگل کو رات گئے ٹھنڈا کرنے کے نظاموں میں سے دو دوبارہ چل چکے تھے۔
کیودو نیوز نے خبر دی کہ ری ایکٹر نمبر 4 پر ایندھنی تالاب بھی دوبارہ سے کام کر رہا تھا۔
کمپنی نے کہا، ری ایکٹر نمبر 3 کے ایندھنی تالاب کا نظام ممکنہ طور پر منگل کو رات گئے بحال ہو جائے گا۔ ان ری ایکٹروں میں 2011 کے ایٹمی بحران کے فوری بعد پگھلاؤ واقع ہوئے تھے۔
فوکوشیما کے چھ میں سے تین ری ایکٹروں میں پگھلاؤ اس وقت واقع ہوئے جب 11 مارچ، 2011 کو ایک بڑا زلزلہ اور سونامی ان سے ٹکرائے اور ان کو بجلی کی فراہمی اور کولنگ سسٹم غرقاب کر ڈالے۔