میرے جسم میں سگنل آئے کہ لوگوں پر حملہ کروں، چاقو زنی کا ملزم

ٹوکیو: ایک سابق گینگ ممبر، جسے ٹوکیو کے کوتو وارڈ میں منگل کی صبح تویوچو سب وے اسٹیشن کے باہر چار لوگوں کو اندھا دھند چاقو چلا کر زخمی کرنے پر حراست میں لیا گیا، نے پولیس کو کہا ہے کہ اسے اپنے جسم میں بالا صوتی امواج (الٹرا سونک ویوز) موصول ہوئی تھیں کہ لوگوں پر چاقو چلاؤ۔

پولیس کے مطابق، تاموتسُو کاوامورا نامی 49 سالہ یہ ملزم سابق گینگ ممبر ہے۔ وہ تویوچو اسٹیشن کے قریب رہتا ہے۔

منگل کے اندھا دھند چاقو زنی کے واقعے بارے عینی شاہدین نے کہا کہ کاوامورا ناقابلِ فہم الفاظ میں چِلا رہا تھا اور اسی دوران اس نے اسٹیشن، جو توزائی لائن پر واقع ہے، سے نکلنے کے راستے کے نزدیک قریباً صبح 8 بجے چار لوگوں کو چاقو سے زخمی کر دیا۔ چاروں متاثرین –جو 30 سے 60 برس کے درمیان عمر والے مرد ہیں– کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ مستحکم حالت میں ہیں۔

این ایچ کے نے خبر دی کہ کاوامورا، جس کے پاس دو چاقو تھے، کو پولیس کے آنے تک کچھ مسافروں اور اسٹیشن کے عملے نے قابو کیے رکھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.