جاپان نے نانکائی زلزلے کی صورت میں نقصان کی پیشن گوئی 220 ٹریلین ین تک بڑھا دی

ٹوکیو: وسطی جاپان کے ساحل سے پرے آنے والا ایک بڑا زلزلہ 320,000 سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کر سکتا ہے اور 220 ٹریلین ین سے زیادہ کے مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے؛ یہ بات ایک حکومتی پینل نے ایک رپورٹ میں کہی جس نے ایسی آفت کے ممکنہ نقصان کے تخمینوں کو دوگنا کر دیا ہے۔

منگل کو ایک بڑے اخبار میں شائع شدہ کیبنٹ آفس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تخمینہ جات اس مفروضے پر مشتمل ہیں کہ نانکائی ٹرف — جو ٹوکیو کے جنوب مغرب سے مشرق میں جنوبی جزیرے کیوشو تک جاتی ہے — پر 9 شدت کا زلزلہ آئے گا۔

رپورٹ نے کہا، نانکائی ٹرف پر آفت کے لیے قائم ورکنگ گروپ کے تخمینہ جات سے زیادہ تیاری کی ضرورت سامنے آتی ہے، خصوصاً انتہائی گنجان آبادی اور صنعتی علاقوں والے مشرقی ساحل کے ساتھ۔ حکومت نقصان کے زیادہ تخمینے کو آفت سے نپٹنے کے منصوبے تیار کرنے میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ قبل ازیں 2003 کے ایک تخمینے کے مطابق نقصانات 81 ٹریلین ین کے قریب تھے، جو 8.7 شدت کے زلزلے کے مفروضے پر قائم کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.