سان فرانسسکو میں جاپانی سفارتکار کو بیوی سے بدسلوکی پر ایک برس کی قید

سان فرانسسکو: ایک اخباری اطلاع کے مطابق، کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک جاپانی سفارتکار، جس پر اپنی بیوی سے بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا تھا، کو ایک برس جیل کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ مئی سے قید بھگتنا شروع کرے گا۔

سان فرانسسکو کرانیکل نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹریسیا پوواہ کے حوالے سے بتایا، سان فرانسسکو کے جاپانی قونصل خانے میں نائب قونصل یوشیاکی ناگایا کم از کم چھ ماہ قریبی سان ماتیو کی جیل میں گزارے گا۔

اس نے دسمبر میں استغاثہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت گھریلو بدسلوکی کے دو الزامات کو عدالت میں رد نہیں کیا تھا، جس کے جواب میں استغاثہ نے مہلک ہتھیار استعمال کرنے کا الزام فردِ جرم سے واپس لے لیا۔

اپنی جیل کی سزا کے علاوہ ناگایا کو گھریلو بدسلوکی و تشدد وغیرہ پر کونسلنگ کے 104 گھنٹے بھی پورے کرنے ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.