چین کو فوجی سامان کی فروخت پر جاپان کا فرانس سے احتجاج

ٹوکیو:  جاپان نے ٹوکیو اور بیجنگ کے مابین بڑھی ہوئی کشیدگی کے اوقات میں فرانسیسی فرم کی جانب سے چین کو ہیلی کاپٹر لینڈنگ کا سامان فروخت کرنے پر پیرس سے احتجاج کیا ہے ۔

اہلکاروں کے مطابق، فرانس سے تعلق رکھنے والی بحری دفاع کی فرم ڈی سی این ایس نے پرزوں کے کم از کم 11 سیٹ فروخت کیے ہیں، جو خراب موسم میں بحری جہاز پر ہیلی کاپٹر اتارنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جس سے فروری میں (جاپانی) احتجاج سامنے آیا۔

آساہی کی خبر کے مطابق، جاپان کو خدشہ ہے کہ یہ ساز و سامان چین کی کم ترقی یافتہ ہیلی کاپٹر لینڈنگ ٹیکنالوجی کو بہتری میں مدد فراہم کر سکتا ہے اور اس طرح جاپان کے سین کاکو جزائر پر قبضے کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، جن پر چین دیاؤیو کے نام سے دعوی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس کے جواب میں پیرس نے ٹوکیو کو بتایا کہ یہ سودا یورپی یونین کی جانب سے چین کو ہتھیاروں کے فروخت پر عائد پابندیوں کے زمرے میں نہیں آتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.