فوکوشیما کے ری ایکٹروں پر کولنگ سسٹم کام کر رہے ہیں، ٹیپکو

ٹوکیو (اے ایف پی): ٹیکنیشنوں نے جاپان کے سونامی زدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر ٹھنڈا کرنے کے نظاموں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی ہے؛ یہ بات پلانٹ چلانے والی کمپنی نے بدھ کو بتائی جب بجلی کی بندش نے ایک اور بحران پیدا کر دیا تھا۔

یہ واقعہ ایک یاددہانی تھا کہ سونامی کے دو برس بعد بھی فوکوشیما پلانٹ پر کس قدر غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے، اگرچہ حکومت دعوی کرتی ہے کہ ری ایکٹر “کولڈ شٹ ڈاؤن” کی حالت میں ہیں اور اب زیادہ پیمانے پر تابکاری خارج نہیں کر رہے۔

ٹیپکو کے مطابق، منگل کی شام تک انجینئر تین متاثرہ ری ایکٹروں کے تالابوں (جن میں یورینیم والے ایندھنی راڈ پانی میں ڈبوئے ہوئے ہیں تاکہ انہیں ٹھنڈا رکھا جا سکے) پر کولنگ سسٹم دوبارہ چلانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔

کمپنی نے کہا کہ ایک مشترکہ تالاب سے منسلک الگ ٹھنڈا کرنے کا نظام بدھ کو آدھی رات کے ذرا ہی دیر بعد چلا دیا گیا، جس سے تازہ ترین مسئلہ ختم ہو گیا۔

فرم کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے ری ایکٹروں، جن کے کور یعنی مرکزے 2011 کے ایٹمی بحران کے بعد پگھل گئے تھے، میں ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی پمپ کرنے کے عمل کو متاثر نہیں کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.