جمعرات سے ٹوکیو میٹرو کی لائنوں پر سیل فون سروس دستیاب ہو گی

ٹوکیو: ٹوکیو میٹرو کمپنی لمیٹڈ نے دارالحکومت میں چار بڑی فون کیرئیر کمپنیوں کے ہمراہ شراکت داری کی ہے تاکہ ٹوکیو میٹرو کے سب وے سسٹم پر بیس اسٹیشن (موبائل فون کے کھمبے) نصب کیے جائیں تاکہ اس کی نو لائنوں پر مسافروں کو سیل فون سروس مہیا کی جا سکے۔

یہ منصوبہ ٹوکیو میٹرو کو، این ٹی ٹی ڈوکومو، کے ڈی ڈی آئی، سافٹ بینک اور ای ایکسس کے مابین شراکت داری پر مشتمل ہے۔

سیل فون سروس پچھلے برس سے ہی کچھ سب وے لائنوں پر دستیاب رہی ہے، تاہم ٹوکیو میٹرو نے اپنی ویب سائٹ پر کہا اُوئینو اور آساکوسا کے پاس گِنزا لائن، شِنجوکو میں مارونُوچی لائن، اور نانبوکُو لائن کے کچھ حصوں پر  تعمیراتی کام جمعرات کی صبح تک مکمل ہو جائے گا، جس سے تمام لائنوں پر سیل فون سروس مہیا ہو جائے گی۔

ٹوکیو میٹرو نے کہا، تاہم یُوراکُوچو اور فُوکُوچو لائنوں پر کوتاکے مُوکائیہارا اور سینکاوا اسٹیشنوں کے مابین خدمات دستیاب نہیں ہوں گی، جہاں بیس اسٹیشن نصب کرنے کا کام مالی سال 2016 تک موخر کر دیا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.