ٹی پی پی معاہدے میں پیش رفت کے ساتھ چین کی نظریں بھی تیز تر تجارتی مذاکرات پر

بیجنگ: چینی وزارتِ کامرس نے بدھ کو کہا، چین رواں برس جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے تین ادوار منعقد کرے گا جبکہ دوسری تجارتی شراکت داروں کے ساتھ بھی مذاکرات کا عمل تیز کرے گا، جیسا کہ امریکہ بھی ٹرانس پیسفک آزاد تجارتی معاہدے کی تکمیل میں تیزی لانے کے لیے کوشاں ہے۔

چین نے کہا کہ اس کے دو پڑوسیوں کے ساتھ سہ طرفہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات کا پہلا دور جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں 26 تا 28 مارچ منعقد ہو گا۔

(امریکہ کی جانب سے) دنیا کی تیسری بڑی معیشت (یعنی جاپان) کو (ٹی پی پی) مذاکرات میں شامل کروانے کا مطلب ہو گا کہ یہ معاہدہ اپنی تکمیل پر دنیا کی 40 فیصد اقتصادی پیداوار کو کور کرنے کے قابل ہو جائے گا، جس سے چین تنہا ہو سکتا ہے۔ (اور اسی لیے چین بھی علاقائی تجارتی شراکت دار ممالک سے آزاد تجارت کے معاہدوں میں تیزی دکھا رہا ہے۔)

وزارت کے ترجمان شین دیانگ نے کہا، “ہمارا یہ خیال بھی ہے کہ علاقائی یا دو طرفہ تجارتی معاہدے ایک کثیر الجہتی تجارتی نظام کے جزو کے طور پر کام کریں، نہ کہ اس کے متبادل کے طور پر”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.