یامانو گِنزا، مارُونوؤچی بلڈنگ جاپان کی سب سے مہنگی رئیل اسٹیٹ

ٹوکیو: وزارتِ ارضیات، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ نے جمعرات کو زمین کی قیمتوں بارے اپنے باضابطہ سروے میں کہا، گِنزا میں یاماموتو گاکی بلڈنگ اور ٹوکیو اسٹیشن کے قریب مارُونوؤچی بلڈنگ جاپان میں سب سے مہنگی تجارتی رئیل اسٹیٹ عمارات/ جگہیں ہیں۔

سانکےئی شمبن نے خبر دی کہ سروے کے مطابق، دونوں املاک میں ایک مربع میٹر کی قیمت 27 ملین ین لگائی گئی۔ دونوں مقامات مسلسل دوسرے سال جاپان کی مہنگی ترین زمینیں قرار دئیے گئے ہیں۔

سروے نے یہ بھی کہا کہ قومی سطح پر زمین کی اوسط قیمت تجارتی علاقوں کے لیے 2.1 فیصد اور رہائشی علاقوں کے لیے 1.6 فیصد کم ہوئی ہے، جو قیمتوں میں مسلسل پانچویں سال  ہونے والی کمی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.