سی شیفرڈ نے ہالینڈ میں جاپانی وہیلرز پر قزاقی کا مقدمہ کر دیا

دی ہیگ: ماحول بچاؤ گروپ سی شیفرڈ نے جاپانی وہیلنگ جہاز نِشنِن مارُو کے عملے کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ان پر فروری میں بحرِ جنوبی میں ہونے والے ٹکراؤ (ٹکر جنگ کا تذکرہ انہیں صفحات پر کیا جا چکا ہے) کے دوران مبینہ طور پر قزاقی اور قتلِ عام کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے؛ یہ بات ان کے وکلاء نے جمعرات کو بتائی۔

اے ایف پی کے مطابق وکلاء لیزبتھ زیگ ویلڈاور ٹوماسز کوڈرزیکی نے عدالتی دستاویزات میں کہا، “ہم کیپٹن تومویُوکی اور اس کے بقیہ عملے کے خلاف باضابطہ طور پر 20 اور 25 فروری کو قزاقی، تشدد اور قتلِ عام کی کوشش پر مقدمہ دائر کرتے ہیں”۔ (یہ مقدمہ ہالینڈ میں اس لیے دائر کیا گیا چونکہ سی شیفرڈ کے دو جہازوں پر ہالینڈ کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔)

یاد رہے قبل ازیں فروری میں ایک امریکی اپیلز کورٹ نے سی شیفرڈ کو قزاق قرار دیا تھا، اور جاپانی وہیلروں کے خلاف  ماتحت عدالت کا ایک فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔

اسی عدالت نے دسمبر میں سی شیفرڈ سے کہا تھا کہ وہ جاپانی وہیلنگ جہازوں سے 500 قدم کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.