فوکوشیما کے خطرناک علاقے کے مقامات کو نئے درجے رہائشیوں کو اپنے سابقہ گھر کا چکر لگانے کی اجازت دیتے ہیں

ٹوکیو: فوکوشیما کا قصبہ تومیوکا پیر کو تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے نزدیک موجود آٹھویں جگہ بن گیا جسے تعمیرِ نو کی رفتار تیز کرنے کے حکومتی منصوبے کے تحت نیا درجہ دیا گیا ہے۔

ٹی وی آساہی کی پیر کی خبر کے مطابق، تومیوکا، جو فوکوشیما کے ضلع فوتابا میں کبھی (اکلوتے رہائشی کے علاوہ) بھولا ہوا قصبہ کہلاتا تھا، میں موجود وارڈز کو (تابکاری کے خدشات کے حوالے سے) دوبارہ درجہ بند کیا گیا ہے تاکہ سابق رہائشیوں کو اپنی املاک کو دیکھنے کے لیے چکر لگانے اور صفائی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

حکومت کو امید ہے کہ علاقے کو نئے، الفاظ بدل کر دئیے گئے لیبل خوف دور کرنے میں مدد کریں گے۔ ایسے قصبات جنہیں 11 مارچ، 2011 کے زلزلے اور سونامی سے پیدا شدہ ایٹمی بحران کی وجہ سے  پہلے “داخلہ بند” علاقے یا “توسیع شدہ انخلائی” علاقے کے طور پر نام دئیے گئے تھے، اب انہیں نئے نام دئیے جا رہے ہیں تاکہ فوکوشیما کے انفراسٹرکچر کو دھیرے دھیرے دوبارہ سے تعمیر کیا جا سکے۔

ناموں کی نئی درجہ بندی میں تین زمرے شامل ہیں، اور ہر ایک میں داخلے کے اپنے قوانین ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.