غیر ملکی درخواست گزاروں میں نرسنگ کا امتحان پاس کرنے کی شرح میں کمی

ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت و بہبود نے منگل کو کہا کہ 311 انڈونیشی اور فلپائنیوں، جنہیں اس سال نرسنگ اور دیکھ بھال کے کارکن کا امتحان دینے کی اجازت دی گئی تھی، کے گروپ میں سے صرف 30 نے امتحان پاس کیا ہے۔

وزارت کے مطابق، اس برس امتحان میں بیٹھنے والے 173 انڈونیشی اور 138 فلپائنیوں کو ویزے میں ایک برس کی توسیع کے بعد مجموعی طور پر چار برس تک ملک میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔

جاپان نے 2008 میں طبی دیکھ بھال کے کارکنوں کے لیے انڈونیشیا سے درخواستیں قبول کرنا شروع کی تھیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا ہے تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ آیا امتحان دینے والوں کو امتحان کی تکمیل کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیئے یا نہیں، اور آیا غیر جاپانی زیرِ تربیت کارکنوں کو زیادہ عرصے کے لیے جاپان میں رہنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.