ٹوکیو: پولیس نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے ماہ سلسلے وار آتش زنی کے ایک مشتبہ مقدمے کی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ آتش زنی کی بھگدڑ کے دوران کئی قریبی گھروں میں نقب بھی لگائی گئی۔
آساہی کے مطابق، 22 فروری کو ٹوکیو کے کیتا وارڈ میں سہ پہر 3 سے 7 بجے شام تک چار گھنٹوں کے دوران سات گھروں میں آتش زنی کی اطلاع دی گئی تھی۔ یہ واقعات اطلاع کے مطابق ایک دوسرے سے 500 میٹر کے فاصلے کے اندر رونما ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اب اس معاملے کی مزید آگاہی ملی ہے کہ علاقے کے دو گھروں میں نقب زنی کی گئی تھی، جس سے ان کے شبہے کو تقویت ملتی ہے کہ آتش زنی کے واقعات کسی چور کی کارستانی ہو سکتے ہیں۔
22 مارچ کو کاتسوشیکا وارڈ میں رہائشیوں نے مشتبہ آتش زنی کے تین اور واقعات کی اطلاع دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک چور نے مٹھائی کی دوکان کو لُوٹا اور پھر اسے ویسے ہی آگ لگا دی جیسا طریقہ کیتا وارڈ کے واقعات میں استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، انہیں شبہ ہے کہ نقب زنی اور آگ لگانے کے واقعات ایک ہی چور و آتش زن کا کام ہیں۔