ووٹوں میں عدم مساوات پر مقدمات کے بعد حکومت انتخابی نظام کا جائزہ لے گی

ٹوکیو: حکومت نے منگل کو وعدہ کیا کہ ملک کے انتخابی نظام کا جائزہ لیا جائے گا جب عدالتوں نے قرار دیا کہ عام انتخابات کے نتائج غیر آئینی اور ناقص ہیں۔

دو دن طویل سماعتوں کے دوران مغربی جاپان میں ججوں نے کہا کہ مختلف حلقوں کے رائے دہندگان میں پائی جانے والی بڑے پیمانے کی عدم مساوات کا مطلب ہے کہ ہر ووٹ کی قدر ایک دوسرے سے انتہائی مختلف ہوتی ہے جو نا انصافی والی بات ہے۔

تین نشستوں پر اثر انداز ہونے والے ان عدالتی فیصلوں کے باوجود پچھلے دسمبر کے عام انتخابات، جو شینزو ایبے کو اقتدار میں لائے تھے، فوری طور پر غلط قرار نہیں دئیے جائیں گے۔

اس سے قبل عدالتی سماعتوں میں انتخابات کو “غیر آئینی پن کی صورتحال میں” قرار دیا گیا تھا تاہم نتائج کو برقرار رکھا گیا تھا۔

ہیروشیما میں ججوں نے قرار دیا ہے کہ دو انتخابی حلقوں میں انتخابی عمل غیر آئینی اور ناقص تھا، جو پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.