ٹوکیو: ایک جاپانی شخص، جو اپنی اطالوی برانڈ کی بیانچی برانڈ سائیکل کا اگلا پہیہ الگ ہونے کی وجہ سے کامل مفلوج ہو گیا تھا، کو ہرجانے کے ایک مقدمے کے دوران 189 ملین ین کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔
جی جی پریس نے منگل کو خبر دی، ٹوکیو کی ضلعی عدالت نے بیانچی سائیکلوں کے جاپانی درآمد کنندہ کو حکم دیا کہ وہ مدعی کو ہرجانے کے طور پر 189 ملین ین ادا کرے، جبکہ اس کی انشورنس کمپنی کو 38 ملین ین کی ادائیگی اس کے علاوہ ہو گی۔
63 سالہ ہیروشی ناکاجیما نے درآمد کنندہ سائیکل یورپ جاپان پر مقدمہ کیا تھا جب اگست 2008 میں اپنی بیانچی سائیکل کا اگلا پہیہ الگ ہونے کی وجہ سے گرنے اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ مفلوج ہو گیا تھا۔
جی جی پریس کے مطابق، صدر منصف یوکیو شیرائی نے فیصلے میں کہا کہ اگلا پہیہ الگ ہونے کی وجہ تائیوانی فرم کے تیار کردہ سسپنشن سسٹم کا ایک نقص تھا۔
کیودو نیوز کے مطابق، اس سے ملتے جلتے حادثات کے کم از کم چھ کیس جاپان کے اندر اور باہر رونما ہو چکے ہیں۔