این ای سی نے انتہائی موثر کارکردگی کی حامل شور روک ٹیکنالوجیز تیار کر لیں

ٹوکیو: این ای سی کارپوریشن نے اعلی کارکردگی کی حامل شور روک ٹیکنالوجیاں تیار کی ہیں جو اسکرین پر “ٹیپ کرنے” کی آوازیں دبا کر اسمارٹ آلات میں آواز کی صاف ترسیل میں مدد کرتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجیاں اسمارٹ آلات، جیسے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس، پر آواز کی صاف ترسیل ممکن بناتی ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو بھی ٹچ اسکرین کے فنکشنز سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ کال کے دوران ٹچ اسکرین پر مختلف کام سر انجام دینے سے جب انگلیاں اور ٹچ پین وغیرہ اسکرین سے مس ہوتے ہیں تو غیر ضروری شور پیدا ہوتا ہے جو آواز کی واضح ترسیل میں گڑ بڑ پیدا کرتا ہے۔ اگرچہ ایسا شور بولنے والے شخص کے علم میں نہیں بھی آتا، تاہم اسمارٹ آلات کے اندرونی مائیکرو فون اکثر مس کرنے کی ان آوازوں کو پکڑ لیتے ہیں اور اس طرح آواز کی ترسیل کے معیار کے ساتھ گڑ بڑ کرتے ہیں۔

تاہم ان نئی ٹیکنالوجیوں کی بدولت پسِ منظر کا شور (ماحولیاتی اور اطراف کا شور) اور انگلیاں مس کرنے سے پیدا شدہ شور غیر معمولی پروسیسنگ کی ضرورت کے بغیر ہی موثر انداز میں دبا دیا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.