جاپان، آسٹریلیا امریکی قیادت میں جاری کریک ڈاؤن کے تحت شمالی کوریائی بینک پر پابندی لگائیں گے

ٹوکیو/ واشنگٹن: جاپان اور آسٹریلیا شمالی کوریا کے فارن ٹریڈ بینک پر پابندی لگانے کا ارادہ کر رہے ہیں، جو امریکی قیادت میں جاری ان کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت وہ پیانگ یانگ کے مرکزی زرمبادلہ کے بینک کو نشانہ بنا رہا ہے چونکہ واشنگٹن کے خیال میں یہ بینک ملک کے ایٹمی پروگرام کی فنڈنگ میں کردار ادا کرتا ہے۔

جاپانی حکومت کے ایک ذرائع نے کہا ٹوکیو دو سے تین ہفتوں کے اندر ان پر عملدرآمد کر سکتا ہے۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا کہ اوباما انتظامیہ دوسری حکومتوں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس بینک کے خلاف کریک ڈاؤن کریں جب واشنگٹن نے اس ماہ اپنے پابندیوں کے اقدامات کا اعلان بھی کیا تھا۔

امریکی اور اقوامِ متحدہ کے سینئر سفارتکاروں کے مطابق، واشنگٹن نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا تھا کہ 12 فروری کے ایٹمی تجربے پر شمالی کوریا پر عائد کی جانیوالی تازہ پابندیوں میں اس بینک کو بھی شامل کرے، تاہم چین اور روس نے اس کی مخالفت کی۔ واشنگٹن کے اقدامات امریکی اداروں یا افراد اور شمالی کوریائی بینک کے درمیان کسی قسم کے لین دین کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.