ٹیکسی کا کرایہ ادا نہ کرنے، ڈرائیور پر حملے پر دو روسی عورتیں گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ٹوکیو میں دو روسی عورتوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ٹیکسی کا کرایہ دینے سے انکار کیا اور جب ڈرائیور نے ان کا پیچھا کیا تو اس پر حملہ کیا۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ 30 کے پیٹے میں یہ دو عورتیں پیر کی سہ پہر ہیرو کے علاقے میں ٹیکسی میں بیٹھیں اور روپّونگی لے جانے کو کہا۔ پولیس نے کہا جب وہ روپّونگی پہنچیں تو 1500 ین کا کرایہ ادا کیے بغیر ہی ٹیکسی سے اتر گئیں۔ ڈرائیور ان کے پیچھے بھاگا تو ایک عورت نے قریباً 10 مرتبہ ایک چھتری سے اسے ضربات لگائیں۔ قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں نے ان عورتوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق، ان دونوں نے الزامات سے انکار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.