2 ماہ سے مردہ عورت، بیٹے کی لاشیں مکان سے برآمد

سائیتاما: پولیس نے منگل کو کہا کہ پیر کی رات نی زا، صوبہ سائیتاما میں ایک 88 سالہ عورت اور اس کے 65 سالہ بیٹے کی لاشیں ان کے عارضی رہائشی یونٹ میں پائی گئیں۔ پولیس نے کہا، یہ دونوں کم از کم دو ماہ پہلے مر چکے تھے۔

پولیس کے مطابق، گھر کے مالک نے پچھلے جون سے رہائشیوں کی جانب سے کوئی خیر خبر وصول نہیں کی تھی۔ ٹی بی ایس کے مطابق، پولیس نے پیر کو قریباً 7:30 بجے مکان کا چکر لگایا اور کمبلوں سے ڈھکی دو لاشیں دریافت کیں۔

پولیس نے کہا لاشوں پر بیرونی زخموں کے کوئی نشان نہیں تھے۔ لاشوں کے ساتھ ایک کوئلوں کی بھٹی پڑی ہوئی تھی اور پولیس کا خیال ہے کہ وہ دونوں سو گئے اور پھر کاربن مونو آکسائیڈ کی زہر خورانی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.