ٹوکیو: مقامی میڈیا نے بدھ کو اطلاع دی، جاپان فٹبال ایسوسی ایشن (جے ایف اے) فیفا کو شکایت کرے گا کہ اردن میں ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ان کی شکست کے دوران دو کھلاڑیوں کو تماشائیوں میں سے لیزر بیم کا نشانہ بنایا گیا۔
عمان میں منگل کی رات ہونے والے میچ میں ڈرا کا مطلب تھا کہ بلو سمورائی 2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال فائنل مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن جاتے تاہم یاسوشیتو ایندو نے دوسرے ہاف کے دوران میچ کے 71 ویں منٹ میں ایک پینلٹی مِس کر دی جس سے ایشیائی چیمپئن کو 2-1 سے شکست ہو گئی۔
اس شکست کے باوجود جاپان ،جو 13 پوائنٹس کا حامل ہے، اپنے گروپ میں سب سے اوپر اردن سے آگے ہے جس نے چھلانگ لگا کر آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔