زہریلے جوتوں سے عورت کو قتل کرنے کی کوشش پر آدمی گرفتار

ٹوکیو: پولیس اور خبروں کے مطابق، جمعرات کو ایک آدمی کو حراست میں لیا گیا جس نے مبینہ طور پر ایک عورت، جس کا وہ تعاقب کر رہا تھا، کے جوتوں میں زہر رکھ کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔

یہ عورت، جو اس کی کولیگ ہے، اس میں ہلاک نہیں ہوئی، تاہم اس کے بائیں پاؤں پر گینگرین ہو گئی اور اس کے پاؤں کی پانچ انگلیاں کاٹنی پڑیں۔ ہسپتال نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس ترجمان کے مطابق، 40 سالہ تاتسوجیرو فوکوساوا نے مبینہ طور پر پچھلے سال دسمبر میں انتہائی تیز کیمیکل ‘ہائیڈرو فلورک تیزاب’ اس کے جوتوں میں رکھ دیا تھا۔

خیال ہے کہ اس نے یہ کیمیکل، جو تیل کو صاف کرنے یا چٹانوں کو حل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، شیزوؤکا میں اپنی کام کی جگہ سے حاصل کیا تھا۔

جی جی پریس نے مقامی تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا، فوکوساوا نے الزام سے انکار کیا ہے۔

ہائیڈرو فلورک تیزاب جلد کے ذریعے جذب ہو کر خون میں شامل ہو سکتا ہے، اور جسمانی نظام کی ناکامی، بشمول دل کے دورے کی وجہ بن سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.