ٹوکیو کے چیودا وارڈ کے دو پارکوں میں گیند والے کھیلوں پر پابندی ختم

ٹوکیو: ٹوکیو میں چیودا وارڈ کی اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ وارڈ کے 47 میں سے دو پارکوں میں بچوں کے لیے گیند والے کھیلوں کی اجازت ہو گی۔

چیودا وارڈ کے پارکوں میں گیند والے تمام تر کھیلوں پر پابندی لگا دی گئی تھی چونکہ انہیں پارک جانے والوں اور دوسری سرگرمیوں مثلاً چیری بلاسم کی بہار دیکھنے والوں کی پارٹیوں میں مزاحم سمجھا جا رہا تھا۔ ٹی بی ایس نے جمعے کو خبر دی، تاہم ، فکرمند اساتذہ اور والدین کی جانب سے عوامی واویلے کے بعد پالیسی پر نظر ثانی کی گئی ہے جن کے مطابق بچے گھروں کے اندر ہی زیادہ وقت انڈور (ویڈیو) گیمز وغیرہ کھیلنے میں گزار رہے تھے اور ورزش کی جانب کم مائل ہو رہے تھے۔

آج سے ایزوبی پارک اور سوتوبوری پارک میں مقررہ اوقات پر گیند والے کھیلوں کی اجازت ہو گی بشرطیکہ ایک رضاکار حفاظت یقینی بنانے کی خاطر بچوں کی نگرانی کرے۔

چیودا وارڈ کے ایک اہلکار نے کہا، “ایسے والدین موجود ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کے بچے گھر سے باہر کھیلنے کے قابل ہوں۔ مثالی طور پر مستقبل میں تمام پارکوں میں ہر وقت بچوں کے کھیلنے کے لیے جگہ دستیاب ہو گی۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.