چیبا: پولیس نے اتوار کو فوتسو، صوبہ چیبا میں اپنے گھر میں تیز دھار آلے سے زخمی ہونے والے دو لوگوں کے زخم جان لیوا ثابت ہوئے جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق، ایک عورت نے صبح 4:30 بجے ہنگامی خدمات والوں کو فون کیا اور ایمبولینس کی درخواست کی۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ پولیس اور ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب بھاگے جہاں انہوں نے تین لوگوں کو چاقو سے زخمی، خون بہتی حالت میں پایا۔ انہیں 71 سالہ تاکویا یاماگُوچی، اس کی 66 سالہ بیوی چیکو اور ان کے 36 سالہ بیٹے ناؤشی کے طور پر شناخت کیا گیا۔
پولیس نے کہا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں تاکُویا اور ناؤشی کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ مزید کہا کہ چیکو کی حالت ابھی نازک ہے۔
پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق وہ چیکو یا ناؤشی کو کبھی کبھار ہی دیکھتے تھے۔ پولیس نے کہا چیکو سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد وہ مزید جان سکیں گے۔ وہ ابھی اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ آیا زخمی کرنے کے واقعات خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ تھے یا باہر سے کوئی مداخلت کار آ گھسا تھا۔