اُلان باتور: جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے ہفتے کو منگولیا کے دورے کے دوران مشرقی بحرِ چین میں ٹوکیو کے بیجنگ کے ساتھ متنازع جزائر پر جاری جھگڑے پر منگولیا کی حمایت کے خواہاں ہوئے۔
ایبے معدنیات سے مالا مال ملک کے ساتھ قریبی تجارتی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے منگولیا کے دارالحکومت اُلان باتور پہنچے تھے، جو چین کی شمالی سرحد پر واقع ہونے اور شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی وجہ سے ممکنہ طور پر اہم تزویراتی پارٹنر ہو سکتا ہے۔
ایبے نے جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہے جانے والے جزائر پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا، “میں نے چینی صورتحال کے حوالے سے منگولیا کی حمایت کے لیے کہا ہے اور منگولیا نے جاپانی موقف کے حوالے سے اپنی فہم کا اظہار کیا ہے”۔
قریباً سات برسوں میں کسی جاپانی وزیرِ اعظم کی جانب سے پہلے دورے کے دوران ایبے اس ملک کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات قائم کرنے کا عزم بھی کر رہے ہیں۔