ایل ڈی پی، نیو کومیتو کو ایوانِ بالا کے انتخاب میں اکثریت نہیں حاصل کرنی چاہیئے، ہاشیموتو

اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو، جو اپوزیشن نیپون اِشنِ نو کائی (جاپان ریسٹوریشن پارٹی) کی قیادت کرتے ہیں، نے ہفتے کو پارٹی کنونشن کے موقع پر کہا کہ انہیں سخت محنت کرنی چاہیئے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی نیو کومیتو پارٹی اس گرما میں ایوانِ بالا کے انتخاب میں اکثریت حاصل نہ کر سکیں۔

یہ پچھلے دسمبر میں ایوانِ زیریں کے انتخابات، جس میں اس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کے بعد پارٹی کا پہلا اجتماع تھا۔

ہاشیموتو، جنہوں نے ٹوکیو کے سابق گورنر شینتارو اشی ہارا کے ہمراہ مشترکہ طور پر پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، نے کہا اگر پرانے مگرمچھ ہی اقتدار میں رہے تو سیاسی منظر نامہ تبدیل نہیں ہو گا۔

کنونشن میں پارٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر ملک کے آئین پر نظرِ ثانی کے عہد کی حمایت کی تاکہ جنگ سے روکنے والے آرٹیکل 9 سے چھٹکارا پایا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.