سائیتاما میں سڑک پر چلنے والی خاتون کو پشت پر وار کر کے زخمی کر ڈالا

سائیتاما: پولیس نے منگل کو کہا، سوکا، صوبہ سائیتاما کی ایک گلی میں پیر کو نامعلوم حملہ آور نے ایک خاتون کو پشت پر تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کر ڈالا۔

پولیس نے کہا انہوں نے شام 5:30 کے قریب ایک راہگیر کی جانب سے کال موصول کی جس میں بتایا گیا کہ خاتون کو زخمی کیا گیا ہے اور وہ مدد کے لیے پکا ر رہی تھی۔ ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا، 41 سالہ خاتون ایک خاموش، رہائشی گلی سے پیدل گھر جا رہی تھی جس وقت ایک نامعلوم حملہ آور پیچھے سے اس کے قریب آیا اور اس کی کمر کے نچلے حصے میں وار کر کے بھاگ نکلا۔

پولیس نے کہا خاتون کا حملہ آور ڈھیلی ڈھالی پینٹ اور شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کو اپنے زخموں سے صحتیابی میں قریباً دو ہفتے لگیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.