بینڈ باجے کے ساتھ کابوکی تھیٹر پھر سے کھُل گیا

ٹوکیو: جاپان کے اہم ترین تھیڑوں میں سے ایک کا پردہ منگل کو ایک بار پھر سے اٹھ گیا جب ڈرامے کی ایک صدیوں پرانی قسم کابوکی کے لیے وقف پلے ہاؤس کو چوتھی مرتبہ دوبارہ سے تعمیر کیا گیا۔

روایتی گانوں اور بڑے بڑے “تائیکو” ڈرموں کے ہمراہ ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ چھ ماہ قبل نصب کیے گئے ایک بڑے ڈیجیٹل کلاک پر باضابطہ افتتاح سے قبل آخری چند منٹ گزرتے رہے۔

کابوکیزا نامی یہ تھیڑ پہلی مرتبہ 1889 میں تعمیر کیا گیا تھا، تاہم اب اسے چوتھی مرتبہ دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے، جو کہ اس بار 29 منزلہ دفاتر کے بلاک کا حصہ ہے۔

نئے تھیٹر میں اسٹیج کے نیچے ایک گڑھا بنایا گیا ہے جو قریباً 16.45 میٹر گہرا ہے، اپنی پچھلی گہرائی سے قریباً چار گنا زیادہ۔

جدید و ہائی ٹیک ساز و سامان کی تنصیب کے باوجود، تھیٹر میں بہت سے عناصر اصلی تھیٹر کے اندرون اور سامنے والے حصے سے ملتے جلتے ہیں، جو اپنی خمیدہ چھتوں اور سرخ کاغذی لالٹینوں کے ذریعے قرونِ وسطیٰ کے جاپانی قلعوں اور مندروں کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.