ٹوکیو: جاپان کی عدالتِ عظمی نے قرار دیا کہ ایسے والدین جو اپنے بچوں سے ملنے کے لیے الگ ہونے والے ساتھی کی درخواستوں کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں، انہیں جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ اعلان مقدمات کے ایک سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے جن میں حیاتیاتی والدین (اصلی ماں یا باپ) اپنے بچوں سے ملنے کے سلسلے میں سابق زوج کی درخواستوں کا جواب دینے میں ناکام رہے۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، ان مقدمات کے نتیجے میں 28 مارچ کو عدالتِ عظمی نے ایک فیصلہ سنایا جس کے مطابق ملاقات کی تجویز دینے والے افراد کو ملاقات کا مقصد اور متن واضح کرنا چاہیئے۔
مزید برآں، عدالت نے قرار دیا کہ عدم تعمیل کرنے والے والدین پر مالی جرمانے کے ذریعے بالواسطہ دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں ساپّورو ہائی کورٹ کا فیصلہ قانونی ہے۔ ساپّورو ہائی کورٹ نے عدم تعمیل کے پہلے موقع پر 50,000 ین کا جرمانہ مقرر کیا ہے۔