مارچ کے دوران 35 مقامات پر ریکارڈ درجہ حرارت

ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے منگل کو کہا کہ پورے ملک کے 140 میں سے 35 نگرانی کے مقامات پر  مارچ کے مہینے کا اوسط درجہ حرارت پچھلے کسی بھی ریکارڈ کے مقابلے میں بلند سطح تک پہنچ گیا۔

ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ مشرقی و مغربی جاپان دونوں جگہوں میں مارچ کے دوران معمول سے بلند اوسط درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو کچھ جگہوں پر 6 درجے بلند تھا۔ یہ ریکارڈ توڑ درجہ ہائے حرارت بہت سے علاقوں میں چیری بلاسم کے پھولوں کے وقت سے پہلے کھلنے کی وجہ بنے۔

ایجنسی نے کہا یہ گرم درجہ ہائے حرارت زیادہ دباؤ والے نظام، جو جزیرہ جاتی سلسلے کے بیشتر حصے پر منڈلاتا رہا، اور جنوب سے آنے والی گرم ہوا کی وجہ سے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.